آپریشن ردالفتنہ 3، بلوچستان میں 3 دہشتگرد مارے گئے

کوئٹہ(شہرنامہ نیوز)بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا۔سکیورٹی ذرائع کےمطابق بلوچستان کےمختلف علاقوں میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ ضلع آواران کے علاقے بدرنگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ذرائع کےمطابق ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں