اسلام آباد (شہرنامہ نیوز)پاکستان بلائنڈ اسپورٹس فیڈریشن (PBSF) کے صدر محمد وقاص نے فیڈریشن کے انتظامی و تنظیمی امور کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اہم تقرریاں کر دی ہیں۔صدر پاکستان بلائنڈ اسپورٹس فیڈریشن محمد وقاص کی منظوری سے کرنل (ر) ڈاکٹر محمد اکرم کو پاکستان بلائنڈ اسپورٹس فیڈریشن کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے۔ڈاکٹر محمد شیراز علی کو ڈائریکٹر ٹیکنیکل مقرر کیا گیا ہے، جبکہ فیصل سلیم بٹ کو ڈائریکٹر اِنکلوژو اسپورٹس کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔فیڈریشن کے مطابق ان تقرریوں کا مقصد نابینا اور بصارت سے محروم کھلاڑیوں کے لیے کھیلوں کے فروغ، تکنیکی امور کو مزید مؤثر بنانے، کھیلوں کے معیار کو بہتر کرنے اور جامع کھیلوں کے مواقع کو وسعت دینا ہے۔پاکستان بلائنڈ اسپورٹس فیڈریشن کی قیادت نے امید ظاہر کی ہے کہ نومنتخب عہدیداران اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیتے ہوئے فیڈریشن کے وژن اور مقاصد کے حصول میں اہم کردار ادا کریں گے۔پاکستان بلائنڈ اسپورٹس فیڈریشن ملک بھر میں نابینا اور بصارت سے محروم کھلاڑیوں کو کھیلوں کے میدان میں آگے لانے، ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور قومی و بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کے مواقع فراہم کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے۔
PBSFاہم تقرریاں، ڈاکٹر محمد اکرم چیئرمین،ڈاکٹر شیراز علی ڈائریکٹر ٹیکنیکل مقرر
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل






