پاکستان ہاکی ٹیم کی شاندار فتح، کوریا کو سنسنی خیز مقابلے میں 4-3سے شکست

اسلام آباد(شہرنامہ نیوز)پاکستان ہاکی ٹیم نے تیسرے ہاکی ٹیسٹ میں جنوبی کوریا کو 3-4 سے شکست دے دی۔ اسلام آباد کے نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے ہاکی ٹیسٹ کے دسویں منٹ میں جنوبی کوریا نے “کم ہیون جنگ” کے گول کے ساتھ برتری حاصل کی جو پہلے کوارٹر کے اختتام تک برقرار رہی۔ دوسرے کوارٹر میں پاکستان کیلئے “حیات ذکریا” نے فیلڈ گول کرکے اس برتری کو ختم کیا، البتہ میچ کے اگلے ہی 33 ویں منٹ میں “جینگ جی ہون” نے گول کرکے کوریا کو ایک بار پھر 1- 2 کی سبقت دلوادی۔ تیسرے کوارٹر کے 45 ویں منٹ میں پاکستان کیلئے “رانا وحید” نے دوسرا گول بنایا لیکن 5 منٹ بعد کوریا کے “کم یانگ” نے تیسرا گول کردیا۔ چوتھے کوارٹر کے 55 ویں اور 57 ویں منٹ میں پاکستان کے لئے “حنان شاھد ” اور “عبدالرحمن” نے یکے بعد دیگرے دو گول کرکے پاکستان کو 3-4 کی سبقت دلوادی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔ 4 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو جنوبی کوریا کے خلاف 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں