سری لنکا میں پاکستان ویمن کی فاتحانہ انٹری، میزبان ٹیم کو پہلے ون ڈے میں شکست

سری لنکا(شہرنامہ نیوز)پاکستانی ویمن ٹیم کرکٹ نے تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ مبنٹوٹا میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنائے۔ پاکستانکی جانب سے نشرہ سندھو نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ تسمیہ رباب نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں پاکستان ویمن ٹیم نے 211 رنز کا ہدف 43 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ گل فیروزہ نے شاندار 78 رنز کی اننگز کھیل کر فتح میں اہم کردار ادا کیا، جبکہ سدرہ امین نے 57 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ ہفتے کو کھیلا جائے گا، جہاں پاکستان کو سیریز اپنے نام کرنے جبکہ سری لنکا کو مقابلہ برابر کرنے کا موقع ملے گا۔

خبر پر اپنی رائے دیں