سانحہ پمز کی پارلیمانی تحقیقات، حکومت نے تمام جماعتوں سے نام مانگ لیے

اسلام آباد (شہرنامہ نیوز)حکومت نے سانحہ پمز کی پارلیمانی تحقیقات کے لیے تمام جماعتوں سے نمائندگی کے لیے نام مانگ لیے۔ قومی اسمبلی نے جمعہ کو مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی قرار داد منظور کی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ حکومت نے تمام جماعتوں سے کمیٹی میں نمائندگی کےلیے نام مانگ لیے ہیں، مشترکہ پارلیمانی کمیٹی میں تمام جماعتوں کی نمائندگی ہوگی۔پارلیمانی ذرائع کے مطابق نام ملتے ہی پارلیمانی کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیں گے۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں