پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا،پمپ مالکان کا غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کا اعلان

اسلام آباد(شہرنامہ نیوز)اوگرا نے 22 جولائی کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، پیٹرول 4 روپے 93 پیسے جبکہ ڈیزل 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر مہنگاکر دیا ۔اوگرا نے قیمتوں کے یومیہ تعین کا نظام نافذ ہونے کے بعد دوسرے روز پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے کا اضافہ کیا۔حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 320 روپے 73 پیسے پر پہنچ گئی۔قیمتوں کے یومیہ تعین پر مذاکرات ناکام، مالکان کا غیرمعینہ مدت کیلیے پیٹرول پمپ بند کرنے کا اعلان پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ جماعت اسلامی کا ملک بھر میں شاہراہیں بند کرنے کا اعلان اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد قیمت 367 روپے 21 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔نوٹی فکیشن کے مطابق قیمتوں کا اطلاق 22 جولائی کے لیے ہوگا۔ پمپ مالکان کے مطابق 22 جولائی کی رات 12 سے ملک بھر کے پمپ بند رہیں گے، ریٹیلرز ایسوسی ایشن کا بھی حمایت کا اعلان آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے یومیہ تعین پر حکومت سے مذاکرات میں ناکامی کے بعد ملک گیر غیر معینہ مدت کی ہڑتال کا اعلان کردیا۔آل پاکستان پیٹرول پمپ مالکان کی ایسوسی ایشن کے رہنما نعمان بٹ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ وفاقی وزیر پیٹرولیم سے مذاکرات کسی مثبت نتیجے پر نہیں پہنچ سکے جبکہ مارجن اور یومیہ قیمتوں کے نفاذ پر بات چیت ناکام رہی۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات کی ناکامی کے بعد 22 جولائی کی رات 12 بجے سے ملک بھر کے تمام پٹرول پمپ بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور مطالبات منظور نہ ہونے تک ملک گیر ہڑتال جاری رکھی جائے گی۔ایسوسی ایشن نے تمام پہٹرول پمپ مالکان کو ہڑتال میں مکمل شرکت کی ہدایت کرتے ہوئے 22 جولائی کی رات 12 بجے سے تمام پیٹرول پمپ مکمل طور پر بند رکھنے کی اپیل کی۔اُدھر مرکزی رہنما آل پاکستان پیٹرولیم ریٹیلرز ایسوسی ایشن شعیب خان نے ہڑتال کی حمایت کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جائز مطالبات پر مثبت فیصلے کرے، جب تک مطالبات تسلیم نہیں ہوں گے تب تک پمپ بند رہیں گے۔

خبر پر اپنی رائے دیں