پیٹرول تین دن کیلئے 5.44 روپے مہنگا،قیمتوں کا تعین روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا اعلان

اسلام آباد(شہرنامہ نیوز)وزارت توانائی کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق حکومت نے آئندہ 3 کیلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 44 پیسے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 31 روپے پانچ پیسے کا اضافہ کیا ہے۔عالمی منڈی میں کمی ہوگی تو قیمتیں کم جبکہ اضافے پر بھی ایسے ہی یومیہ اضافہ ہوگا، ویب سائٹ پر ریٹ جاری کیے جائیں گےوفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) عالمی منڈی کے حساب سے روز مرہ کی قیمتوں کا تعین کرے گی اور ریٹ ویب سائٹ پر جاری کیے جائیں گے۔وفاقی وزیر اطلاعات کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین اور شفافیت کو برقرار رکھنے کیلیے حکومت نے اوگرا کو قیمتوں کے تعین کی ذمہ داری دے دی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اوگرا آزادانہ طور پر عالمی منڈی کے حساب سے اب روز مرہ کے مطابق قیمتوں کا تعین کرے گی اور جیسے ہی عالمی منڈی میں کمی ہوگی تو قیمتیں کم جبکہ اضافے پر بھی ایسے ہی یومیہ اضافہ ہوگا اور روز کی اپ ڈیٹ لسٹ ویب سائٹ پر جاری کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ریاست کو مضبوط کرنے کیلیے یہ فیصلہ کیا تاکہ شفافیت برقرار رہے۔ علی پرویز ملک نے کہا کہ لیوی اور کاربن سپورٹ کی عالمی معاہدوں کے تحت ہے، جنگ سے پہلے کی سطح آج بھی برقرار رہے جبکہ معاہدے کے علاوہ کوئی اضافہ بوجھ عوام پر نہیں ڈالا گیا۔وزیراطلاعات نے کہا کہ جب عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھیں تو حکومت نے 129 ارب روپے کا بوجھ برداشت کرکے سبسڈی دے کرعوام کو ریلیف دیا۔ انہوں نے بتایا کہ قیمتوں کے تعین کے حوالے سے اوگرا ورکنگ جلد جاری کردے گا۔

خبر پر اپنی رائے دیں