فلائی دبئی کے شریک پائلٹ کو سزائے موت دینے کا فیصلہ، اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ

دبئی(شہرنامہ نیوز)امارات نے حال ہی میں اسرائیل جانے والی پروازمیں پیش آنیوالے واقعے پر فلائی دبئی کے شریک پائلٹ کو سزائے موت دینے کا فیصلہ کرلیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات نے فلائی دبئی کے طیارے کو مبینہ طور پر گرانے کی کوشش کرنے والے شریک پائلٹ حمام الحَمّامی کو سزائے موت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔اسرائیلی ویب سائٹ وائے نیٹ نے ایک سینئر اماراتی ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ ابو ظبی طیارے میں سوار تمام افراد کو ہلاک کرنے کی کوشش کے الزام میں حمام الحَمّامی کو ممکنہ طور پر سخت ترین سزا دی جائے گی۔دوسری جانب اسرائیلی انٹیلی جنس اہلکار تحقیقات میں شامل ہونے کے لیے امارات پہنچ گئے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں دبئی سے اسرائیل جانے والی اماراتی پرواز کے ایک پائلٹ نے دوسرے پر چاقو سے حملہ کرکے زخمی کردیا تھا۔امارات نے اسرائیل جانیوالی پرواز کی سعودیہ میں ہنگامی لینڈنگ کے واقعے کو دہشتگردی قرار دیدیاجہاز کا کنٹرول چھیننے اور اس کو گرانے کی کوشش کی گئی تھی ، طیارے میں 169 اسرائیلیوں سمیت 174 مسافر سوار تھے جب کہ حملہ کرنے والا پائلٹ سعودی حکام کی حراست میں ہے۔صورتحال اس وقت کنٹرول میں آئی جب طیارے میں موجود مسافروں نے بروقت مداخلت کرکے کو پائلٹ کو قابو کرلیا۔

خبر پر اپنی رائے دیں