اسلام آباد (شہرنامہ نیوز) اسلام آباد کے پمز اسپتال کو اتوار کو معمول کے مطابق کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پمز اسپتال اسلام آباد کو اتوار کو معمول کے مطابق کھلا رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جو ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر انیزہ جلیل کی منظوری سے جاری کیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پمز اسپتال اسلام آباد اتوار کو مکمل فعال رہے گا جب کہ پمز کی انتظامیہ اور اکاؤنٹس برانچ اتوار کو معمول کے مطابق کام کرے گی۔ نوٹیفکیشن میں تمام متعلقہ افسران اور عملے کو مقررہ اوقاتِ کار کے دوران حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ بغیر اجازت غیرحاضری، غفلت یا حکم کی عدولی پر سخت ڈسپلنری کارروائی سے متعلق خبردار بھی کیا گیا ہے۔
پمز اسپتال اتوار کو بھی معمول کے مطابق کھلا رکھنے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل






