کراچی(شہرنامہ نیوز)اگست میں سندھ سے لیے گئے ماحولیاتی نمونوں کے اعداد و شمار جاری کردیے گئے۔ایمرجنسی آپریشن سینٹر سندھ کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں رواں سال اگست میں 5 اضلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، ضلع غربی اور کورنگی کے ایک ایک ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔ای او سی سندھ کے مطابق ضلع وسطی اور جنوبی سے بھی ایک، ایک ماحولیاتی نمونہ پولیو وائرس سے مثبت نکلا، حیدر آباد کے 2 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی، اس کے علاوہ ضلع شرقی، کیماڑی اور ملیر کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس نہیں پایا گیا۔رپورٹ کے مطابق گھوٹکی، سکھر، جیکب آباد اور قمبرکے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس نہیں ملا، لاڑکانہ، کشمور، دادو اور بدین کے ماحولیاتی نمونوں میں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی جب کہ جامشورو، سجاول، میرپورخاص اور سانگھڑکے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس نہیں پایا گیا۔ای او سی سندھ کے مطابق مثبت نمونوں والے اضلاع میں انسداد پولیو ویکسین اوردیگر اقدامات پر خصوصی توجہ دی جائےگی۔
سندھ کے 5 اضلاع میں اگست کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







