خیبرپختونخوا کی صورتحال، وزیراعظم کا صدر زرداری سے جلد دوبارہ ملاقات کا فیصلہ

اسلام آباد (شہرنامہ نیوز) خیبرپختونخوا کی صورتحال اور پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے پیشِ نظر وزیراعظم شہبازشریف نے صدر زرداری سے جلد دوبارہ ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے گورنر راج یا ایمرجنسی کےنفاذ سمیت مختلف آئینی آپشنز پر صدراور وزیراعظم کی مشاورت متوقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں وفاقی حکومت اورپی ٹی آئی کے مذاکرات کی ناکامی کے اثرات پر مشاورت ہوگی، مذاکراتی عمل میں پیشرفت نہ ہونے کے باعث آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق گورنر راج یا ایمرجنسی سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم،صدر، رفقا باہمی مشاورت سے کریں گے۔

خبر پر اپنی رائے دیں