لندن(شہرنامہ نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نےلندن اسٹاک ایکسچینج کی تقریب میں شرکت کی،جہاں وزیراعظم نے مالیاتی اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی۔وزیراعظم لندن اسٹاک ایکسچینج گروپ کےہیڈکوارٹر پہنچے،جہاں انہوں نےپاکستان کی اقتصادی صورتحال اور حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے پر روشنی ڈالی۔تقریب سےخطاب میں وزیراعظم نےپاکستان میں سرمایہ کاری کےوسیع امکانات کواجاگرکیا اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں اورمالیاتی اداروں کوملکی معیشت کے مختلف شعبوں میں دستیاب سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی۔وزیراعظم شہبازشریف نےکہاکہ حکومت معیشت میں اصلاحات اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اقدامات کررہی ہے۔
وزیراعظم کی عالمی سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل






