باغ(شہرنامہ نیوز)سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویرالیاس کے قافلے پر ٹائیں ڈھلکوٹ میں فائرنگ کی اطلاع ملی ہے۔ڈی آئی جی آزاد کشمیر راجہ اکمل نے تنویرالیاس کے ترجمان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایاکہ ان کا ایک گارڈ جاں بحق اوردیگر زخمی ہوئے۔ڈی آئی جی آزاد کشمیر کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں، قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔قافلہ باغ جا رہا تھا کہ ایکشن کمیٹی کے لوگوں نے اس کو روک لیا جس سع تصادم ہو گیا متعدد افراد زخمی ہو گئے،تنویر الیاس کی جانب سے جاں بحق اہلکار کے لواحقین کو دو کروڑ اور ایک پلاٹ دینے کا اعلان کیا ھےسابق وزیراعظم کا قافلہ راستے سے ہی واپس لوٹ آیا
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویرالیاس کے قافلے پرفائرنگ، ایک گارڈ جاں بحق
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







