پشاور (شہرنامہ نیوز)پشاور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں مسلسل عدم حاضری پر خیبر پختونخوا کے سابق وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے دوبارہ وارنٹِ گرفتاری جاری کردیے۔عدالت نے سہیل آفریدی کو کیس میں پیش نہ ہونے پر گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔واضح رہے کہ سہیل آفریدی اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کو صوبے میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد حراست میں لیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے بھی عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز سے گفتگو میں ان کی حراست کی تصدیق کی تھی۔
ریڈیو پاکستان حملہ کیس، سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل






