بزنس اینڈ ایگریکلچر لون سے ملازمتوں کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں ، رانا مشہود

اسلام آباد (راجہ جاوید سے ) چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کر رہے ہیں ، بزنس اینڈ ایگریکلچر لون سے ملازمتوں کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں ، رواں سال نوجوانوں کے لیے 292 ارب روپے کے قرضے دیئے جائیں گے۔

منگل کو یہاں پریس کانفرنس میں چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ خواتین کو با اختیار بنانا وزیراعظم کا نصب العین ہے، اس سال سٹارٹ اپس کے لیے خواتین کی شرح کو 30 فیصد تک لانا ہے، سٹارٹ اپس شروع کرنے میں خواتین کی شرح 11 فیصد رہی، حکومت ایس ایم ایز کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہی ہے ۔چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام نے کہا کہ بزنس اینڈ ایگریکلچر لونز نے ایس ایم ایز کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ، ینگ سٹارٹ اپ کی نمو کے لیے کام کر رہے ہیں۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں