اسلام آباد (شہرنامہ نیوز) وفاقی وزیر و چیئرمین پارلیمانی کمیٹی آن کشمیر رانا محمد قاسم نون کا پاکستانی قونصلیٹ ہیوسٹن کا دورہ، قونصل جنرل آفتاب احمد چودھری سے ملاقات۔ وفاقی وزیر و چیئرمین پارلیمانی کمیٹی آن کشمیر رانا محمد قاسم نون نے پاکستانی قونصلیٹ ہیوسٹن کا دورہ کیا، جہاں ان کے اعزاز میں خصوصی پروٹوکول کا اہتمام کیا گیا۔ قونصل جنرل پاکستان ہیوسٹن آفتاب احمد چودھری نےوفاقی وزیر و چیئرمین پارلیمانی کمیٹی آن کشمیر رانا محمد قاسم نون کا پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر پاکستان اور کشمیر سے متعلق امور، کشمیر کاز کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے اور پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کے کردار سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے موقع پر غزالہ حبیب، چیئرپرسن فرینڈز آف کشمیر امریکہ، ملک محمد افضل اعوان اور اشرف بشیر بھی موجود تھے۔ملاقات خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ہوئی، جس میں پاکستان اور کشمیر کے حوالے سے باہمی تعاون اور کمیونٹی کے کردار کو مزید مؤثر بنانے پر بھی گفتگو کی گئی۔
رانا قاسم نون کی قونصل جنرل آفتاب احمد چودھری سے ملاقات، کشمیر کاز پر اہم گفتگو
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل






