دوسرا ٹیسٹ; پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 325 رنز پر آؤٹ،227رنزکی برتری

راولپنڈی(شہرنامہ سپورٹس نیوز) پاکستان نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 325 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی،قومی ٹیم کو سری لنکا کےخلاف 227رنزکی برتری مل گئی۔پاکستان کی جانب سےغازی غوری 54 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے،اذان اویس 47 اور طیب عارف 46 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔رضا اللہ نے 32 گیندوں پرجارحانہ 42 رنز بنائے،ثاقب خان 37 اور سعود شکیل 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، سلمان آغا 21 اور عامر جمال 12 رنز بنا سکے۔بابر اعظم اورمحمد طحہٰ 8، 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے،راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے دن قومی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز سے اننگز کا آغاز کیا۔۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں