راولپنڈی ٹیسٹ: سری لنکا نے دوسری اننگز میں 6 وکٹوں پر 241 رنز بنالئے

راولپنڈی(شہرنامہ نیوز) راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز سری لنکا نے دوسری اننگز میں 6 وکٹوں پر 241 رنز بنا لئے۔سونل دینوشا 46،میلان رتنائیکے 17 رنز کے ساتھ کریز پرموجود ہیں، سری لنکا کو پاکستان پر 14 رنز پر برتری حاصل ہے،عامر جمال اور رضا اللہ نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں،کوشل مینڈس 53، سوریا بندارا 38، دھننجایا ڈی سلوا 37 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔دوسرے روزکھیل کے اختتام پر سری لنکا نے تین وکٹوں کے نقصان پر 74 رنز بنائے تھے۔اس سےقبل سری لنکن ٹیم پہلی اننگزمیں صرف 98 رنز پرڈھیرہوگئی تھی،

پاکستان کی جانب سےمحمد عباس، رضا اللہ اورعامرجمال نے تین،تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ثاقب خان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔محمد عباس نے 14، رضا اللہ نے 21 اور عامر جمال نے 24 رنز دے کر تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں