تہران (شہرنامہ نیوز)ایران نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے دوبارہ حملہ کیا تو تہران نئے ہتھیار استعمال کرنے کے ساتھ ایسے مقامات کو بھی نشانہ بنائے گا جہاں پہلے حملہ نہیں کیا گیا۔ایرانی خبر رساں ادارے فارس کے مطابق پاسداران انقلاب کے ترجمان حسین محبی نے کہا ہے کہ نئے حملے کی صورت میں ایران جنگ میں استعمال ہونے والے ہتھیاروں اور محاذ کا جغرافیہ تبدیل کردے گا۔سین محبی نے کہا کہ ایران ایک طویل جنگ کے لیے تیار ہے اور ممکنہ نئے امریکی حملے کا جواب دینے کے لیے اپنی تیاری مکمل رکھے ہوئے ہے۔
ایران کی امریکا کو دوبارہ حملے کی صورت میں سخت جواب کی وارننگ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







