روس کا کیف کے نواحی علاقے پر بڑا حملہ، 27 افراد ہلاک، 42 زخمی

ماسکو(شہرنامہ نیوز)روس نے یوکرین پر حملوں کا سلسلہ تیز کرتے ہوئے دارالحکومت کیف کے نواحی علاقے کو بڑے حملے کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک اور 42 زخمی ہوگئے۔ یوکرینی حکام کےمطابق زخمیوں میں 4 بچے بھی شامل ہیں،حملوں کے بعد 381 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا،حملے کے مقام پر 300 سے زائد امدادی اہلکار تعینات کیےگئے ہیں،جو متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔یوکرینی فضائیہ کے مطابق روس نے رات بھر 233 ڈرونز داغے، جن میں سے بیشتر کو فضائی دفاعی نظام نے تباہ کردیا،حملوں کے نتیجے میں مختلف مقامات پر عمارتوں اور بنیادی ڈھانچے کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں