اسلام آباد (شہر نامہ نیوز)بین الجامعتی وومن بیس بال چیمپین کے موقع پر ایچ او ڈی فزیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ہیلتھ سروسز اکیڈمی ڈاکٹر صفدر لقمان بلوچ نے اپنے پیغام میں کہا کہ خواتین کو کھیلوں میں مساوی مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہیلتھ سروسز اکیڈمی طلبہ و طالبات میں کھیلوں کے فروغ، صحت مند سرگرمیوں اور مثبت مسابقتی ماحول کے قیام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، اور انہیں امید ہے کہ بین الجامعاتی ویمن بیس بال چیمپئن شپ ہر لحاظ سے کامیاب ثابت ہوگی بین الجامعاتی ویمن بیس بال چیمپئن شپ کے موقع پر ڈاکٹر شہراز علی نے تمام شریک جامعات، کھلاڑیوں، کوچز اور منتظمین کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے کھیلوں کا فروغ ایک صحت مند، بااعتماد اور متحرک معاشرے کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الجامعاتی کھیلوں کے مقابلے نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے، باہمی ہم آہنگی کو فروغ دینے اور قومی سطح پر نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ڈاکٹر شہراز علی نے اپنے پیغام میں کہا کہ انہیں یقین ہے کہ تمام ٹیمیں کھیل کے حقیقی جذبے، نظم و ضبط ایک کامیاب اور یادگار چیمپئن شپ پیش کریں گی
الجامعاتی ویمن بیس بال چیمپئن شپ ہر لحاظ سے کامیاب ہوگی:صفدر لقمان بلوچ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل






