سلمان خان نے شادی اور نئے رشتے سے متعلق اپنا فیصلہ سنا دیا

ممبئی(شہرنامہ نیوز) بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ فی الحال کسی نئے رشتے کے لیے تیار نہیں ہوں۔ بھارت کے رئیلٹی شو ’بگ باس 20‘ کا گرینڈ پریمئر گزشتہ دنوں ہوا جس میں سلمان خان ایک بار پھر شو کی میزبانی کرتے نظر آئے۔پروگرام کے دوران اپنی ذاتی زندگی پر گفتگو کرتے ہوئے سلمان خان نے بگ باس سے مزاحیہ انداز میں مخاطب ہو کر کہا کہ بگ باس ’آپ بھی سنگل، میں بھی سنگل ہوں۔‘ اس موقع پر بگ باس نے کہا کہ میں سنگل رہتے ہوئے خوش ہوں، جس پر سلمان خان نے برجستہ واضح کیا کہ میں بھی فی الحال کسی نئے رشتے کیلئے تیار نہیں ہوں۔سلمان خان کی سنگل حیثیت ’بگ باس‘ میں اکثر گفتگو کا موضوع بنتی رہی ہے، اس سے قبل ’بگ باس 16‘ کے سیٹ پر بھی انہوں نے کہا تھا کہ غیر شادی شدہ رہنا مکمل طور پر میرا اپنا انتخاب نہیں تھا۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں