سلمان خان کا نیا روپ، بگ باس 20 کے پرومو نے دھوم مچا دی

بمبئی(شہرنامہ نیوز)بھارت کا مقبول ریئلٹی شو ’بگ باس‘ اپنے 20ویں سیزن کے ساتھ واپسی کے لیے تیار ہے، جبکہ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان ایک بار پھر شو کی میزبانی کرتے نظر آئیں گے۔ شو کے منتظمین کے مطابق ’بگ باس 20‘ کا پریمیئر 6 ستمبر 2026 کو ہو گا اور اس کی اقساط کلرز ٹی وی پر نشر کی جائیں گی، جبکہ ناظرین انہیں جیو ہاٹ اسٹار پر بھی دیکھ سکیں گے۔ نئے سیزن کی پہلی جھلک بھی جاری کر دی گئی ہے، جس میں سلمان خان اپنے معروف انداز میں نظر آرہے ہیں۔ پرومو میں اداکار کو گھوڑے پر شاندار انٹری دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ وہ اپنی مشہور فلم ’کرن ارجن‘ کا حوالہ بھی دیتے ہیں۔ سلمان خان کی میزبانی کے ساتھ ساتھ نئے سیزن کے ممکنہ شرکا کے نام بھی سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنت زبیر، عرفی جاوید، فیصل شیخ المعروف ’مسٹر فیصو‘، انجلی اروڑہ اور دیگر معروف شخصیات سے رابطے کی اطلاعات ہیں۔ تاہم ان ناموں کی تاحال باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی اور شو کے منتظمین نے حتمی شرکا کی فہرست جاری نہیں کی۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں