سرفراز احمد،عمر گل کی چھٹی، مائیک ہیسن اور ایشلے نوفکے کو ذمہ داریاں ملنے کا امکان

لاہور(شہرنامہ نیوز)پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی مسلسل ناقص کارکردگی پر پی سی بی نے ہیڈ کوچ سرفراز احمد اور بولنگ کوچ عمر گل کو عہدوں سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق مائیک ہیسن پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ ہوں گے جبکہ ایشلے نوفکے کو بولنگ کوچ مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مائیک ہیسن پاکستان کی وائٹ بال اور ریڈ بال دونوں ٹیموں کے ہیڈ کوچ ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ناقص کارکردگی پر سرفراز احمد اور عمر گل کو عہدوں سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا، پی سی بی نے کرکٹ کےنتائج اورپرفارمنس نہ دینے والوں کے سخت احتساب کا بھی فیصلہ کیا ہے،پاکستان کرکٹ کی ساخت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں