قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی، سرفراز احمد نے ذمہ داری لینے کا اعلان کردیا

لندن (شہرنامہ نیوز)
قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ سرفراز احمد نےکہا ہےکہ ٹیم اچھا نہیں کھیلے گی تو ذمہ داری لوں گا،سیریز کے بعد جو بھی فیصلے کرنے ہوں گے کیے جائیں گے۔ قومی کرکٹ ٹیم کےکوچ سرفراز احمد نےکہا کہ اگر ٹیم اچھا پرفارم نہیں کرتی تو مینجمنٹ بھی اس کی ذمہ دار ہوتی ہے،موجودہ صورتحال کے باوجود وہ ٹیم کی اچھی پرفارمنس کے لیے پرامید ہیں۔کوچ سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں ٹیم کے پاس اچھے فاسٹ بولرز نہیں آ رہے، تاہم جو کمبی نیشن بہتر لگ رہا ہے اسےٹیم میں شامل کیا جارہا ہے،تمام کھلاڑی اپنی طرف سے بھرپور کوشش کر رہے ہیں،اہم مواقع پر کیچز ڈراپ ہوئے، اگر وہ کیچز پکڑ لیے جاتے تو صورتحال مختلف ہوتی۔دوسری جانب قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کو انگلینڈ طلب کرلیا گیا ہے،مائیک ہیسن آج لاہورسےلندن کے لیے روانہ ہوں گے، انہیں لارڈزمیں جاری ٹیسٹ میچ کےدوران انگلینڈ طلب کیا گیا ہے۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں