ریاض(شہرنامہ نیوز)سعودی عرب کے کئی شہروں پر حوثیوں کے ڈرون حملوں کا خدشہ، سعودی شہری دفاع نے مکہ مکرمہ، طائف اور جدہ میں ہنگامی انتباہ جاری کردیا۔سعودی شہری دفاع کے مطابق ابہا اورخمیس مشیط میں بھی ایک بار پھر خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کیا گیا ہے،شہری جاری کردہ حفاظتی ہدایات پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔دوسری جانب جدہ میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت سعودی کابینہ کا اجلاس ہوا، کابینہ نےشہری اہداف پرحوثیوں کے مسلسل اور دانستہ حملوں کی شدید مذمت کی۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب کی خودمختاری اور اہم مفادات کےدفاع کےحق کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی سرزمین کے تحفظ پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا۔ولی عہد نےکابینہ کووزیراعظم پاکستان اور امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل بریڈ کوپر سے ہونے والی بات چیت کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا،سعودی کابینہ نے اجلاس میں خطے اور دنیا بھر میں ہونے والی اہم پیشرفت کا بھی جائزہ لیا۔
سعودی عرب کے کئی شہروں پر حوثی ڈرون حملوں کا خدشہ، ہنگامی الرٹ جاری
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







