اسلام آباد (شہرنامہ نیوز) اسلام آباد میں لانگ مارچ کے معاملے پر شہر کے سرکاری تعلیمی ادارے 22 ستمبر سے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے 24 سرکاری تعلیمی ادارے 22 ستمبر سے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ وفاقی دارالحکومت میں اضافی پولیس نفری کے لیے رہائش کاانتظام سرکاری اسکولوں میں کیا جارہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ بند اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں فی الحال معطل رہیں گی، آن لائن تعلیم یا متبادل ذرائع سے متعلق وفاقی نظامت تعلیم کی کوئی پالیسی نہیں بنائی گئی۔ واضح رہے کہ جماعت اسلامی اور تحریک انصاف نے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے جس کے باعث دارالحکومت کی مختلف شاہراہوں پر کنٹینر رکھ دیے گئے ہیں۔
اسلام آباد میں 22 ستمبر سے سرکاری اسکول بند رکھنے کا فیصلہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







