وزیراعظم شہباز شریف کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات

نیویارک(شہرنامہ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات ہوئی، جس میں علاقائی و عالمی امن سمیت کئی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی، جس میں اہم علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ملاقات میں وزیراعظم نے کثیرالجہتی نظام کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے عالمی امن اور ترقی کے فروغ میں اقوام متحدہ کے مرکزی کردار کی اہمیت اجاگر کی۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد اور اصولوں سے پاکستان کی مضبوط وابستگی کا بھی اعادہ کیا۔ دیسیکمیونٹی جوائن کریںوزیراعظم شہباز شریف نے انتونیو گوتریس کی قیادت کو سراہا اور انسانیت کی بہتری کے لیے اقوام متحدہ کے تمام شعبہ جات میں یو این منشور کی پاسداری کے حوالے سے ان کے اصولی کردار کو خراج تحسین پیش کیا۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں