اسلام آباد میں سیکیورٹی ریڈ الرٹ، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتاری کا حکم

اسلام آباد (شہرنامہ نیوز) وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے تمام چوک چوراہوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی،دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا گیا۔حکام کےمطابق تمام ایس پیز، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو فیلڈ میں موجود رہنےکی ہدایت کی گئی ہے۔ شہرمیں کسی بھی مقام پر بینرز یا ہجوم نظر آنے پر فوری کارروائی کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔اسلام آباد کےداخلی راستوں پر سیکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری پہنچا دی گئی،جبکہ ریڈ زون میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند کر دیا گیا۔دوسری جانب حساس سرکاری عمارتوں کی سیکیورٹی مزیدسخت کرتے ہوئے وہاں رینجرز اہلکار بھی تعینات کر دیے گئے ہیں،پولیس کو شہر میں امن و امان برقرار رکھنے اورسیکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خبر پر اپنی رائے دیں