کوئٹہ(شہرنامہ نیوز)سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں کارروائی کرتے ہوئے فتنۃ الخوارج کے 11 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ مستونگ کے علاقے کنک وادی میں فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 11دہشتگردوں کو ہلاک کیا، دہشتگردوں نے مستونگ کے علاقےکنک وادی میں چوکی پر حملے کی کوشش کی تھی۔ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا، فورسز نے فرار ہونے والے دہشتگردوں کا تعاقب کیا اور مزید 7 خوارج کو ہلاک کردیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں سے 3 موٹرسائیکلیں، اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز کا ایک جوان زخمی ہوا۔
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنۃ الخوارج کے 11 دہشتگرد ہلاک
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







