خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، دہشتگرد کمانڈر سمیت 5 خوارج ہلاک

پشاور (شہرنامہ نیوز)خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسزکی عزم استحکام ویژن کے تحت فتنہ الخوارج کیخلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبر کے علاقے چپری میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دہشتگرد کمانڈر کی شناخت مشرف عرف ابودجانہ خیبری ہوگئے۔ ہلاک دہشتگرد کمانڈر پولیو ٹیم پر حملہ کے لئے تاک میں بیٹھا تھا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق روزقبل چپری سے دہشتگردوں نے پولیو سپروائزر کو بھی اغوا کیا تھا، مغوی سپروائزر کو مذاکرات کے ذریعے بازیاب کروالیا گیا تھا۔دوسری جانب خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔سیکیورٹی فورسز نے ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سےبھاری مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرلیا، علاقے میں ممکنہ دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہے۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں