کولمبیا(شہرنامہ نیوز)کیا کوئی فرد افواہوں کو فروخت کرکے رقم کما سکتا ہے؟یقین کرنا مشکل ہوگا مگر لاطینی امریکی ملک کولمبیا سے تعلق رکھنے والی 69 سالہ میریام یہی کام کرتی ہیں۔ جی ہاں واقعی وہ افواہوں کو فروخت کرتی ہیں۔کولمبیا کے خطے قیندیو کے علاقے Brisas de Armenia سے تعلق رکھنے والی میریام کا افواہیں فروخت کرنے کا کاروبار تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔درحقیقت ان کا تو دعویٰ ہے کہ افواہوں کو فروخت کرکے وہ اب تک 2 گھر خرید چکی ہیں۔وہ بس اپنے علاقے کے چائے خانے میں جاکر انتظار کرتی ہیں اور نوٹ بک پر لکھتی رہتی ہیں۔وہ افواہوں کے لیے 5 سے 10 ہزار کولمبین پیسو لیتی ہیں جس کا انحصار افواہ کے مواد پر ہوتا ہے۔ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایا کہ وہ گھر سے باہر ایسے مقامات پر بیٹھتی ہیں جہاں اطلاعات ان تک پہنچتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ‘مجھے گپ شپ سے محبت ہے اور میں پروفیشنل افواہ ساز ہوں’۔ان کا کہنا تھا کہ نوٹ بک سے نہ صرف انہیں مستند کہانیاں سنانے میں مدد ملتی ہے بلکہ وہ ثبوت کا کام بھی کرتی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ‘میں یہاں آپ سے بات چیت کررہی ہوں، مگر میرے کان بہت اچھی طرح سن رہے ہیں کہ لوگ کیا بات کر رہے ہیں’۔ان کی سب سے مہنگی افواہ 7 لاکھ پیسو میں فروخت ہوئی تھی جس کے عوض انہوں نے ایک شخص کی بیوی سے بے وفائی کو چھپایا تھا۔اس کامیابی کے باوجود میریام نے بتایا کہ انہیں اپنے علاقے میں مسابقت کا بھی سامنا ہے کیونکہ لوگ ان کے بزنس ماڈل کی نقل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ان کا تو یہی دعویٰ ہے کہ وہ کچھ بھی شواہد کے بغیر نہیں کہتی ہیں۔انہیں اس خطے میں کوئین آف گوسپ کہا جاتا ہے اور انہوں نے کہا کہ ‘افواہ سازی میری زندگی کا حصہ ہے اور یہ میری خون میں دوڑتی ہے’۔
افواہیں فروخت کرکے لاکھوں کمانے والی خاتون کی دلچسپ کہانی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







