اسلام آباد (شہرنامہ نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرستان کے قریب پاک افغان سرحد پر فتنہ الہندستان سے تعلق رکھنے والے خوارج کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے اور 15 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کے افسروں اور جوانوں کو شاندار خراج تحسین پیش کیا ہے۔ جمعرات کو پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز نے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت، صبر اور جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے تک سکیورٹی فورسز کی انسدادِ دہشت گردی کی ’’عزمِ استحکام‘‘ مہم پوری قوت اور عزم کے ساتھ جاری رہے گی،پوری قوم کو اپنی بہادر مسلح افواج پر فخر ہے جو ملکی سرحدوں کے دفاع اور وطن کی سلامتی کے لیے برسرِ پیکار ہیں۔
افغان دراندازی ناکام، شہباز شریف کا سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







