کراچی(شہرنامہ نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ہدایت پر شاہین شاہ آفریدی نے ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں شرکت کا فیصلہ کر لیا۔رپورٹ کے مطابق لیفٹ شاہین شاہ آفریدی عمدہ کارکردگی کی بدولت قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں واپس آنا چاہتے ہیں، انھیں ادارے کی جانب سے کوئی معاوضہ ادا نہیں کیا جائے گا۔شاہین شاہ آفریدی ہفتے کو شروع ہونے والی ڈپارٹمنٹس کی پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون میں کے آر ایل کی نمائندگی کریں گے۔یاد رہے کہ دورہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے لیے شاہین آفریدی کو ڈراپ کرتے ہوئے سلیکٹرز نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں عدم شرکت کو وجہ قرار دیا تھا۔ اسٹار بیٹر نے کئی برس سے کوئی ڈومیسٹک چار روزہ میچ نہیں کھیلا، شاہین نے اب تک 43 فرسٹ کلاس میچز میں 166 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔
ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کیلئے شاہین آفریدی نے ڈومیسٹک کرکٹ کا رخ کرلیا
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







