مذاکرات کے فیصلے دو روز پہلے ہی ہوچکے ، شیر افضل مروت کا دعویٰ

اسلام آباد (شہرنامہ نیوز) رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے حکومت اپوزیشن مذاکرات کو برائے نام قرار دے دیا۔شیر افضل مروت نے کہا کہ فیصلے دو دن پہلے ہی ہو چکے ہیں ۔ فریقین مذاکرات کو کامیاب قرار دیں گے۔ پی ٹی آئی مارچ ملتوی کر دے گی۔ حکومت بانی کو اسپتال لے جانے اور ملاقاتیں بحال کرنے کا بتائے گی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی مارچ کی تیاری نہیں، وہ بھنور پھنسی ہوئی ہے اسے فیس سیونگ مل جائے گی۔ مارچ ملتوی ہونے کے بعد حکومت پی ٹی آئی کو ٹھینگا دکھا دے گی۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں