سیدھے اور چمکدار بالوں کیلئے گھریلو نسخہ، مہنگے ٹریٹمنٹس سے بچیں

اسلام آباد (شہرنامہ نیوز) سیدھے، نرم اور چمکدار بالوں کیلئے مہنگے ہیئر ٹریٹمنٹس کے بجائے گھریلو نسخہ اپنائیں۔یہ ٹوٹکا بہت آسان اور مفید ہے جس کیلئے آپ کو 3 چمچ کیسٹر آئل، 3 چمچ زیتون کا تیل، 3 چمچ بادام کا تیل، ایک چمچ ایلوویرا اور 50 گرام کلوبی ڈرم نامی لوشن چاہیے ہو گا۔ اب ان سب اجذا کو ملا لیں اور ایک جیل تیار کر لیں، پھر بالوں پر ہلکے ہاتھ سے لگائیں۔ اسے کچھ دیر یا رات بھر بالوں میں رکھنے کے بعد شیمپو سے دھو لیں قدرتی تیل بالوں کو نمی فراہم کر کے انہیں نرم، چمکدار اور کم فِریزی دکھانے میں مدد دے سکتے ہیں، جس کی وجہ سے گھنگریالے یا روکھے بال نسبتاً ہموار اور سنبھلے ہوئے محسوس ہو سکتے ہیں۔مگر کیسٹر آئل یا دوسرے قدرتی تیل بالوں کی قدرتی ساخت مستقل طور پر تبدیل کر کے انہیں بالکل سیدھا نہیں کر سکتے۔ بال گھنگریالے، لہردار یا سیدھے ہونا بڑی حد تک بالوں کے فولیکل کی ساخت اور جینیاتی عوامل سے متعلق ہوتا ہے۔بتایا گیا لوشن استعمال کرنے سے پہلے اس کے اجزا معلوم کرنا اور ضرورت پڑنے پر ماہرِ جلد سے مشورہ کرنا بہتر ہے۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں