پشاور(شہرنامہ نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی قوتیں مذاکرات پر یقین رکھتی ہے، ہم چاہ رہے تھے کہ مسائل مذکرات سے حل ہوں، ہم چاہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہو،ان کا علاج کرایا جائے۔تفصیلات کے مطابق سہیل آفریدی کا کہناتھا کہ یہ لوگ جتنے غیرقانونی اقدام کر رہے ہیں،کرتے رہیں،پرامن احتجاج ہمارا آئینی حق ہے،کوئی گورنرراج کی دھمکیاں دیتا ہے اور کوئی سیکیورٹی کے نام سے ڈراتا ہے، گورنر راج ایمرجنسی پر ردعمل پی ٹی آئی یا وزیراعلی کی طرف سے نہیں بلکہ عوام کی طرف سے آئےگا،اس جنگ کوہم مشترکہ طور پر جیتیں گے،گورنر نے اجلاس طلب کر کے غیرآئینی اقدام کیا، مذکرات میں اگر آپریشن کی بات پر ہو گی توایک نہیں سو دفعہ انکار کروں گا،آپریشن کی اجازت نہیں،سیٹ چھوڑنے کے لئے تیار ہوں۔
آپریشن کی اجازت نہیں دوں گا، سیٹ چھوڑنے کے لیے تیار ہوں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل






