اسلام آباد (شہرنامہ نیوز) وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات و ریلوے بلال اظہر کیانی نے ایکسپورٹرز اور چھوٹے و درمیانے کاروبار یعنی ایس ایم ایز کیلئے بڑے ریلیف کا اعلان کردیا۔ وزیرمملکت برائے خزانہ و محصولات و ریلوے بلال اظہر کیانی نے کہا 15 سے 50 کروڑ روپے سالانہ آمدن والے ایس ایم ایز اور تمام ایکسپورٹرز کیلئے سپر ٹیکس مکمل ختم کردیا گیا ہے۔ انہوں نےکہاکہ کاروباری طبقے پرٹیکس کا بوجھ کم کرنے کیلئےپروسیڈز اسٹیج پر ٹیکس کی شرح 2.25 فیصد سےکم کرکے 1.25 فیصد کردی گئی ہے۔ بلال اظہرکیانی نےکہا ہماری کوشش ہےکہ کاروباری طبقات کےساتھ مل کر چلا جائے،پرائیویٹ سیکٹر کا بہت اہم کردار ہے،ہمیں وزیراعظم کی ہدایات ہیں کہ بزنس کمیونٹی کے مسائل کو حل کرنا ہے،جو بجٹ پیش کیا گیا تھا کچھ عرصہ قبل اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے ورکنگ گروپس بنائے۔ مزیدکہاکہ سپر ٹیکس میں کمی آئی،ایکسپورٹرز کے لئےسپرٹیکس کو کم کیاگیا،وزیراعظم ہرہفتے ایف بی آرکا ری ویو لیتے ہیں،انکی کوشش ہےکہ ایف بی آر کو اپ گریڈ کیا جائے،ماضی میں دیگر فنانس منسٹرز نےایف بی آر پرجتنی وزیراعظم دےرہے ہیں،ایف بی آر کو ری سٹرکچر کیا جارہا ہے،اب آڈٹ ایک سینٹرل سسٹم کے تحت ہوگا۔
ایکسپورٹرز اور ایس ایم ایز کیلئے بڑا ریلیف، سپر ٹیکس مکمل ختم
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







