پانچواں ٹی ٹوئنٹی: انگلینڈ نے بھارت کو شکست دے کر سیریز 0-4 سے جیت لی

لاہور(سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ نے بھارت کو پانچویں اورآخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں 56 رنز سے شکست دے کر سیریز 0-4 سے جیت لی۔سیریز میں شاندار کامیابی کے بعد انگلینڈ کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگئی۔ساؤتھیمپٹن میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کی ٹیم 258 رنز کے تعاقب میں 8 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں 201 رنز بنا سکی۔بھارت کی جانب سے ایشان کشن 56 اور تِلک ورما 53 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ دیگر بلے بازوں میں کپتان شریاس ایر 28، سنجو سیمسن 27، شیوم ڈوبے 14 جبکہ اکشر پٹیل اور ابھیشیک شرما 3، 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔انگلینڈ کی جانب سے سیم کرَن نے 3 اور عادل راشد نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ لیام ڈاسن، جوفرا آرچر اور جوش ٹنگ نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔ساؤتھیمپٹن میں جاری میچ میں انگلینڈ نے بھارت کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 257 رنز اسکور کیے۔

خبر پر اپنی رائے دیں