1100 ارب کی کرپشن، ایف بی آر افسران کو تمغہ امتیاز کیوں؟ سینیٹ کمیٹی میں سخت تنقید

اسلام آباد(شہرنامہ نیوز) سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کے اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال اور دیگر افسران کو تمغہ امتیاز کے لیے نامزد کرنے پر سخت تنقید کی گئی۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ کے اجلاس میں سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ چیئرمین ایف بی آر کی ناک کے نیچے 1100 ارب روپے کی کرپشن پکڑی گئی مگر حکومت نے ایف بی آر افسران کو تمغہ امتیاز کیلئے نامزد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر 1120 ارب روپے کرپشن پر تمغہ امتیاز ملتا ہے تو ہاؤس کو احتجاج کرناچاہیے۔ سیف اللہ ابڑو کا کہنا تھا کہ اگر کمپنیوں کو نوٹس جاری کیے جاتے ہیں تو ایف بی آر کو اس پر کیا تکلیف ہے؟ اس فراڈ میں ان انڈسٹریز کے ساتھ ایف بی آر شامل ہے، اتنی بڑی کرپشن بے نقاب ہوئی اور حکومت نے اسی ایف بی آرکے 4 افسران کو تمغہ امتیاز کیلئے نامزدکردیا۔ سینیٹر نسیمہ احسان نے کہا کہ بہت محنت لگتی ہےناں اتنی بڑی کرپشن کرنے میں، اس لیے تمغہ امتیاز مل رہا ہے۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں