امریکا کی ایران پر 7 گھنٹے تک بمباری، درجنوں فوجی اہداف تباہ کرنے کا دعویٰ

واشنگٹن(شہرنامہ نیوز)امریکی فوج نے ایران کے خلاف ایک اور بڑے فوجی آپریشن کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ 14 جولائی کی رات ایران میں درجنوں فوجی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے۔یہ کارروائی ایسے وقت میں کی گئی جب امریکا نے ایرانی بندرگاہوں کی جانب آنے اور جانے والے بحری جہازوں پر اپنی بحری ناکہ بندی بھی دوبارہ نافذ کر دی ہے۔امریکی فوج کے مطابق یہ کارروائی تقریباً سات گھنٹے تک جاری رہی، جس کا اختتام امریکی مشرقی وقت کے مطابق رات 10 بجے ہوا۔ اس دوران لڑاکا طیاروں، ڈرونز اور بحری جنگی جہازوں سے جدید اور انتہائی درست نشانہ لگانے والے ہتھیار استعمال کیے گئے۔

خبر پر اپنی رائے دیں