اسلام آباد(شہرنامہ نیوز)الیکشن کمیشن نے تحریک لبیک پاکستان کے انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے 7 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے تحریک لبیک کوانتخابی نشان کیلئے نااہل قرار دیدیا۔فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ ٹی ایل پی انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق دستاویزات کو مسترد کرتے ہوئے انتخابی نشان کرین واپس لے لیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن نے کالعدم ٹی ایل پی کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیاالیکشن کمیشن کے مطابق ٹی ایل پی الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 209 کے تقاضے پورے نہ کر سکی اور اُس کے انٹرا پارٹی انتخابات جماعتی آئین کے مطابق نہیں تھے۔الیکشن ایکٹ کی دفعہ 215(5) کے تحت ٹی ایل پی کا انتخابی نشان واپس لینے کا حکم دیا گیا جبکہ الیکشن کمیشن نے متعلقہ حکام کو فیصلے پر عمل درآمد کی ہدایت کر دی۔ کمیشن کے مطابق انتخابی نشان کا اجرا قانونی تقاضے پورے کرنے سے مشروط ہے۔
انٹراپارٹی انتخابات غیر آئینی قرار، ٹی ایل پی سے بھی انتخابی نشان چھین لیاگیا
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







