واشنگٹن،تہران(شہرنامہ نیوز)امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایرانی شہر چابہار کی بندرگارہ کے ایک سرویلنس ٹاور کو تباہ کر دیا ہے۔امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ یہ ٹاور آئی آر جی سی کے سمندری نگرانی کے نیٹ ورک کا حصہ تھا۔امریکی فوج نے دعویٰ کیا کہ یہ نیٹ ورک آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں کی نگرانی اور انہیں نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔بیان کے مطابق اس کارروائی سے ایران کی تجارتی جہازوں پر حملوں کی منصوبہ بندی اور رابطہ کاری کی صلاحیت متاثر ہوگی، مزید کہا گیا کہ اس حملے کا مقصد خطے میں بحری آمدورفت کی آزادی کو یقینی بنانا ہے۔ دوسری طرف پاسدران انقلاب نے کویتی حکومت نے ایک بجلی اور سمندری پانی کو میٹھا بنانے والے پلانٹ (ڈی سیلینیشن پلانٹ) پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے اس سے بڑے پیمانے پر نقصان پہنچنے کا اعلان کیا ہےایرانی پاسدارانِ انقلاب نے اپنے بیان میں کہا کہ حملوں کے دوران امریکی فوج اور اسرائیل کے حمایت یافتہ جنگجوؤں کے مبینہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ بیان کے مطابق کارروائی میں ہائی موبیلیٹی آرٹلری راکٹ سسٹم لانچرز اور میزائلوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ بھی کیا گیا۔آئی آر جی سی نے مزید کہا کہ امریکا کے خلاف جوابی کارروائیاں جاری ہیں اور مستقبل میں بھی اس نوعیت کی کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔دوسری جانب کویت کی وزارتِ بجلی، پانی اور قابلِ تجدید توانائی نے تصدیق کی کہ ایک حملے میں بجلی گھر اور پانی صاف کرنے والے پلانٹ کو نقصان پہنچا، جس کے نتیجے میں وہاں آگ بھڑک اٹھی اور بجلی پیدا کرنے والے متعدد یونٹس متاثر ہوئے۔وزارت کے مطابق امدادی ٹیموں نے آگ پر قابو پا لیا ہے، جبکہ ماہرین نقصان کا جائزہ لینے اور پلانٹ کو دوبارہ فعال بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔کویتی حکام نے بتایا کہ ملک میں تقریباً 90 فیصد پینے کا پانی سمندری پانی کو صاف کر کے حاصل کیا جاتا ہے اس لیے ڈی سیلینیشن پلانٹس میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ عوامی زندگی اور پانی کی فراہمی کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہے۔تاحال کویتی حکومت نے ایرانی دعوے میں بیان کیے گئے دیگر فوجی اہداف کی تباہی کی تصدیق نہیں کی، جبکہ ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے بھی توثیق سامنے نہیں آئی
امریکی حملے،چابہار سرویلنس ٹاور تباہ ،پاسداران انقلاب نے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل











