ایران سے مذاکرات جاری ہیں، پیشرفت نہ ہوئی تو بڑا فوجی آپریشن کرینگے، ٹرمپ

واشنگٹن(شہرنامہ نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ تفصیلی مذاکرات جاری ہیں۔ناکامی کی صورت میں دوبارہ بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی شروع کریں گے۔اسرائیلی خبر رساں ادارے ایگزیوس کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ثالثوں کی درخواست پر ایران کے ساتھ بات چیت اور سفارت کاری کو ایک موقع دیا ہے۔ تاہم، مذاکرات کے لیے زیادہ طویل وقت نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں پیشرفت نہ ہونے کی صورت میں امریکا فوری طور پر وسیع پیمانے کے ملٹری آپریشن کی طرف لوٹ جائے گا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ انہوں نے ثالثوں کی مذاکرات کی درخواست پر جمعے کے روز ایران پر حملے روکنے کا فیصلہ کیا۔دریں اثنا امریکی صدر نے مشی گن جاتے ہوئے ائیر فورس ون سے میڈیا سے گفتگوکی۔گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ایران کے منجمد اثاثوں سے جہازوں کو ہونے والے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔وینزویلا سے اربوں ڈالر حاصل کیے، ایران کے معاملے میں بھی ایسا ہی ہوگا۔وینزویلا آپریشن کی لاگت کئی گنا پوری ہو چکی، ایران کے ساتھ بھی یہی ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ معلوم کریں گے کہ کیا روس نے ایران کو خلیج میں امریکی اڈوں کی سیٹلائٹ تصاویر فراہم کیں۔اس معاملے پر وہ پیوٹن سے خود بات کریں گے۔ اگر ایسا ہوا بھی ہے تو اس کا زیادہ اثر نہیں پڑا۔ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا کہ انہیں نہیں لگا روس نے ایسا کیا ہے۔ اعلیٰ سطح پر تو یقیناً نہیں۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں