نیویارک(شہرنامہ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رکن کانگریس الہان عمر کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان پر بے ایمانی اور امریکا سے نفرت کرنے کے الزامات عائد کیے ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الہان عمر کے بارے میں کہا کہ وہ ایک بیمار ذہنیت کی حامل اور انتہائی بے ایمان خاتون ہیں، انہیں جیل بھی بھیجا جا سکتا ہے۔ امریکی صدر نے الزام لگایا کہ الہان عمر امریکا سے نفرت کرتی ہیں اور ملک کو چلانے کے طریقے بتانا چاہتی ہیں۔ٹرمپ نے مزیدکہا کہ الہان عمر امریکا کے لیےباعثِ شرم ہیں، صومالی باشندے اسے ووٹ دیتے ہیں، ان کو یہاں ہونا ہی نہیں چاہیے۔ڈونلڈ ٹرمپ نےصومالیہ کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےکہا کہ وہ ایک انتہائی غلیظ اور بدحال جگہ ہے، وہاں نہ کوئی حکومت ہے نہ پولیس کا تحفظ ہے،صومالیوں نے ایک عظیم ریاست مینیسوٹا کو تباہ کر دیا ہے،وہاں بے روزگاری کی شرح تقریبا 98 فیصد ہے
ٹرمپ کی الہان عمر پر کڑی تنقید، جیل بھیجنے کی دھمکی دے دی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل






