تہران (شہرنامہ نیوز)عام طور پر لوگ اپنی پسندیدہ شخصیات کے ساتھ تصاویر بنوانا پسند کرتے ہیں، لیکن ایران میں ان دنوں انڈوں کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز بنانے کا ٹرینڈ سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہا ہے۔رپورٹس کےمطابق ایرانی صارفین چند انڈے ہاتھ میں پکڑ کر یا شاپر میں رکھ کر تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پرشیئرکر رہے ہیں،اس رجحان کو بڑھتی مہنگائی اور اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ایک علامتی اور طنزیہ احتجاج کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔تہران میں ایک انڈےکی قیمت تقریباً 4 ہزار 600 سے 8 ہزار تومان تک بتائی جا رہی ہے، ایک تازہ تجزیے کےمطابق 2017 سے مئی 2026 تک ایران میں انڈوں کے قیمت انڈیکس میں 51 گنا سے زیادہ اضافہ ہوا۔صرف انڈےہی نہیں،ایرانی چاول،کھانا پکانے کے تیل، مرغی اور دیگر بنیادی اشیاء کی بڑھتی قیمتوں سے بھی متاثر ہیں،گزشتہ سال کے دوران ایران میں چاول اور انڈوں کی قیمتیں تقریباً تین گنا تک بڑھ چکی ہیں۔مہنگائی کے اثرات کی عکاسی ایرانی سوشل میڈیا پر رسیدوں، اشیائے خورونوش اور روزمرہ خریداری کی ویڈیوز کے ذریعے بھی کی جا رہی ہے،جہاں صارفین اپنی قوتِ خرید میں کمی کو مختلف انداز میں دکھا رہے ہیں۔رپورٹس کےمطابق امریکی پابندیوں،کرنسی کی قدرمیں کمی،جنگی حالات اورطویل عرصے سےجاری مہنگائی نے ایرانی گھرانوں پرمعاشی دباؤ مزید بڑھادیا ہے،جون 2026 کی ایک رپورٹ میں ایران کی سالانہ افراطِ زر کی شرح 77.2 فیصد تک پہنچنے کا حوالہ بھی دیا گیا تھا۔
ایران میں مہنگائی کا انوکھا احتجاج، انڈوں کے ساتھ تصاویر کا ٹرینڈ وائرل
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







