اُشنا شاہ کے گھر ننھے مہمان کی آمد، اداکارہ نے خوشخبری سنا دی

لاہور(شہرنامہ نیوز) معروف اداکارہ اُشنا شاہ کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنے ننھے بیٹے کی آمد کی خوشخبری کے ساتھ ساتھ اس کی تصاویر بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کر دیں۔ والدین نےنومولود کی آمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کی معصومیت اور خوبصورتی کو صرف ’کیوٹ‘ کہنا کم ہوگا۔انسٹاگرام پر 2.3 ملین فالوورز رکھنے والی اُشنا شاہ کی شادی ویانا میں مقیم پاکستانی گالفر حمزہ امین سے ہوئی ہے،اداکارہ نے مئی 2026 میں اپنے حاملہ ہونے کا اعلان کیا تھا،والدین بننے پر جوڑے کو ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے نیک تمناوں کا اظہار کیا جارہا ہے۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں