دہلی(شہرنامہ نیوز)بھارت کے سابق کپتان اور تجربے کار بیٹر ویرات کوہلی نے ون ڈے کرکٹ میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا۔ویرات کوہلی نے اتوار کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں 15 ہزار رنز مکمل کرلیے اور سابق لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کے بعد یہ سنگ میل عبور کرنے والے دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے۔37 سالہ ویرات کوہلی نے کیرالا کے شہر ترواننت پورم میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میں شاندار 139 رنز کی ناقابل اشکست اننگز کھیلی۔یہ ان کے ون ڈے کیریئر کی 55 ویں سنچری تھی۔اس شاندار اننگز کے دوران کوہلی نے ون ڈے کرکٹ میں 15 ہزار رنز بھی مکمل کیے ۔انہوں نے سچن ٹنڈولکر کے مقابلے میں 74 اننگز کم کھیل کر یہ اعزاز حاصل کیا۔کوہلی نے 303ویں ون ڈے اننگز میں 15 ہزار رنز مکمل کیے، جبکہ سچن ٹنڈولکر نے اپنے شاندار کیریئر میں سب سے زیادہ 18،426 رنز بنائے اور 15 ہزار رنز تک پہنچنے کے لیے 377 اننگز کھیلی تھیں۔واضح رہے کہ کوہلی اور کپتان شبمن گل کی شاندار سنچریوں کی بدولت بھارت نے پہلے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کا 296 رنز کا ہدف با آسانی 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کے بعد منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل






