اسلام اباد (نمائندہ شہرنامہ نیوز)پاکستان اسپورٹس بورڈ اسلام آباد میں جاری کاوا (CAVA) انٹرنیشنل والی بال پاکستان چیمپئن شپ میں قازقستان، ازبکستان، نیپال، بنگلہ دیش سمیت مختلف ممالک کی قومی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ ایونٹ میں بین الاقوامی معیار کے دلچسپ مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں، جنہیں کھیلوں کے شائقین بھرپور دلچسپی سے دیکھ رہے ہیں۔ چیمپئن شپ کے دوران ڈاکٹر شہراز علی اور ڈاکٹر حبیب اللہ نے بھی شرکت کی اور کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے بین الاقوامی کھیلوں کے انعقاد سے نہ صرف پاکستان میں کھیلوں کو فروغ ملتا ہے بلکہ مختلف ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات، باہمی تعاون اور کھیلوں کے ذریعے یکجہتی کو بھی تقویت حاصل ہوتی ہے۔ اس موقع پر مختلف ممالک سے آئے ہوئے آفیشلز، کھلاڑیوں اور شائقین نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے کیے گئے انتظامات کو بھی سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی پاکستان ایسے بین الاقوامی کھیلوں کے کامیاب انعقاد کی میزبانی کرتا رہے گا۔
کاوا انٹرنیشنل والی بال چیمپئن شپ، عالمی ٹیموں کی شرکت
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







