حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں جماعت اسلامی کا قافلہ ملتان ریلوے اسٹیشن پہنچ گیا

ملتان(شہرنامہ نیوز)پیٹرولیم لیوی ٹیکس کے خلاف جماعت اسلامی کا سُپر ٹرین لانگ مارچ امیر حافظ نعیم الرحمٰان کی قیادت میں کراچی سے ملتان پہنچ گیا۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں قافلہ ملتان ریلوے اسٹیشن پہنچا جہاں کارکنوں کی بڑی تعداد جمع تھی۔ملتان پہنچنے پر امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چارگھنٹےہماری ٹرین کو تاخیر کا شکار بنایا گیا ، سازش کرنے والے دیکھ لیں کہ ملتان میں کتنے لوگ ہمارا استقبال کرنے آئے ہیں۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں جگہ جگہ لوگ نکل رہے ہیں، ہم جنوبی پنجاب میں ہیں، وسطی پنجاب میں جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے کہتے ہیں آپ کے کنٹینرز دھرے کے دھرے رہ جائیں گے، حکومت کے پاس ایک راستہ ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی لیوی پر بھتہ ٹیکس سے باز آجائیں۔لوگوں کو ریلیف دو گے تو ہماری کوئی انا کا مسئلہ نہیں ہے۔حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم غریبوں کے مسئلے اور مڈل کلاس لوگوں کے ترجمان بن رہے ہیں، عوام کےاصل مسائل پر کوئی پارٹی بھی سیاست نہیں کرتی ، کسان سے 2200 روپے من گندم لےکر عوام کو 6 ہزار روپے من فروخت کرتے ہیں، آٹا مافیا ، شوگر مافیا ان پارٹیوں میں گھسا ہوا ہے، شوگرمل مافیا کبھی چینی امپورٹ کرتے ہیں کبھی ایکسپورٹ کرتے ہیں، غریب کیلئے آٹا بھی مہنگا چینی بھی مہنگی۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں